Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل کی تکمیل میں دیڑھ تا دو سال کی تاخیر

میٹرو ریل کی تکمیل میں دیڑھ تا دو سال کی تاخیر

ریل پروجیکٹ میں حکومت تلنگانہ کی مداخلت
حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (سیاست نیوز)دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور مضافاتی علاقوں کو مربوط کرنے والی میٹرو ریلوے لائن کا کام سست رفتاری کا شکار ہوگیا ہے۔ ریلوے پروجیکٹ سے وابستہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ میں تبدیلی کیلئے حکومت تلنگانہ کی مداخلت کے بعد اس کی تکمیل کیلئے دیڑھ تا دو سال کی تاخیر ہوگی۔پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے جولائی 2017ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن اس کی تکمیل مشکل ہے۔ پروجیکٹ کی لاگت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ قبل ازیں اس پروجیکٹ کیلئے جملہ لاگت 16 ہزار کروڑ روپئے بتائی گئی تھی، اس پر اب مزید 2 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT