Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / میٹرو سسٹم دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد 14 ہوگئی

میٹرو سسٹم دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد 14 ہوگئی

سینٹ پیٹرس برگ ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینٹ پیٹرس برگ کے میٹرو اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی درجنوں میں بتائی گئی ہے۔ روسی حکام نے اس دھماکہ کو دہشت گرد حملہ سے تعبیر کیا ہے  جبکہ روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر مانے جانے والے سینٹ پیٹرس برگ میں میٹرو نظام کئی گھنٹوں تک درہم برہم رہا اور اسی دوران ایک دیگر میٹرو اسٹیشن پر ایک بم کو ناکارہ بھی کیا گیا۔ روس کی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہیکہ وہ اس دہشت گرد حملہ کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ دھماکے کی دیگر وجوہات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ دھماکہ کی اب تک کسی بھی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ شہر میں مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کل شام میں صدر ولادیمیر پوٹن نے میٹرو اسٹیشن کے باب الداخلہ پر مہلوکین کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔

TOPPOPULARRECENT