Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو لائن :سلطان بازار کے تاجروں کی چیف منسٹر کو یادداشت

میٹرو لائن :سلطان بازار کے تاجروں کی چیف منسٹر کو یادداشت

حیدرآباد۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ وِدیارتھی یوا جنا سنگھرشنا سمیتی کے اراکین نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ ڈی شنکر کنوینر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ علیحدہ تلنگانہ سے قبل وعدہ کئے تھے کہ سلطان بازار میں میٹرو ریلوے لائن کا رُخ بدل دیا جائے گا لیکن اب وہ پلان میں تبدیلی لانے کا وعدہ بھول گئے۔ کے سی آر کے فرزند کے ٹی آر نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ میٹرو ریلوے لائن قدیم منصوبہ اور پلان کے تحت ہی تعمیر کی جائے گی جس کی وجہ سلطان بازار کے تاجروں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ کارپوریشن، الیکشن سے قبل بھی KCR کو میٹرو ریلوے لائن کا رُخ بدلنے کے تعلق سے بات چیت کی گئی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میٹرو ریلوے لائن کا رُخ سلطان بازار کی بجائے Women’s College کی طرف موڑنے کا انہوں نے مطالبہ کیا تھا۔ سلطان بازار کی جانب میٹرو لائن کے آنے سے میڈیکل کالج کی نصف عمارت کو نقصان پہونچنے کا خدشہ ہے اور تاجر پیشہ افراد کا بھی نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان بازار میں مائیک کے استعمال کی اجازت نہیں دی جاتی اور صوتی آلودگی کا بہانہ کیا جاتا ہے۔ اگر میٹرو ریل، سلطان بازار میں چلائی جائے گی تو کیا صوتی آلودگی نہیں ہوگی۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اپیل کی کہ میٹرو ریلوے لائن کا رُخ سلطان بازار سے بدل دیں۔ اس موقع پر ہرت کور کنوینر، کے این رام داس، سریندر گوڑ اور سوریم کے علاوہ دیگر اراکین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT