Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو مسافرین کیلئے بائیک اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے

میٹرو مسافرین کیلئے بائیک اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب ‘ حیدرآباد میٹرو ریل اور یو این ہیبی ٹاٹ نے ایک سہ فریقی یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جس کے تحت میٹرو مسافرین کو تقریبا 300 بائیک اسٹیشنس قائم کرتے ہوئے پہلی اور آخری میل تک سفر کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔ یادداشت مفاہمت کے مطابق 300 بائیک اسٹیشنوں پر تقریبا 10,000 سائیکلیں مہیا کی جائیں گی جن میں ای بائیکس بھی شامل رہیں گی ۔ 300 کے منجملہ 63 بائیک اسٹیشنس میٹرو اسٹیشنوں پر ہونگے جبکہ مابقی سارے حیدرآباد میں پھیلے ہوئے فیڈر اسٹیشنوں پر ہونگے ۔ حیدرآباد کی جانب سے تمام درکار مدد اور جگہ میٹرو اسٹیشنوں پر فراہم کی جائیں گی جبکہ یو این ہیبی ٹاٹ کی جانب سے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں اور حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب اس پراجیکٹ کو قائم کریگا اور اسے چلائیگا ۔ اس پراجیکٹ کی جملہ لاگت 100 کروڑ روپئے ہے ۔ حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب کے صدر نشین ڈی وی منوہر نے یہ بات بتائی ۔ یہاں دو طرح کی بائیکس ہونگی ۔ ایک تو معمول کے مطابق پیڈل سے چلنے والی اور دوسری ای بائیک ۔ پیڈل سے چلنے والی سائیکل کی قیمت 50 ہزار اور ای بائیک کی ایک لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ یہ بائیکس صرف حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب کے ارکان کو فراہم کی جائیں گی اور پہلے آو پہلے پاؤ کی اساس پر دی جائینگی ۔

TOPPOPULARRECENT