Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / میٹل ڈٹیکٹرس ہٹائے جانے کے باوجود فلسطینی بائیکاٹ جاری

میٹل ڈٹیکٹرس ہٹائے جانے کے باوجود فلسطینی بائیکاٹ جاری

یروشلم ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانب سے شدید پر تشدد احتجاج کے بعد مسجد اقصیٰ کے باب الداخلہ پر نصب کئے گئے میٹل ڈیٹکٹرس کو ہٹالیا تاکہ فلسطینی مسلمانوں نے اب تک احتجاج کا سلسلہ ترک نہیں کیا ہے اور داخلہ سے یہ کہہ کر گریز کررہے ہیں کہ انہیں اب بھی اسرائیلی عہدیداروں کے قول و فعل میں تضاد نظر آرہا ہے کہ نہ جانے آئندہ وہ کون سے غیر قانونی اقدامات کریں ۔ دریں اثناء صدر فلسطین محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے میٹل ڈیٹکٹر ہٹائے جانے کے باوجود اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات پر جمود طاری رہے گا ۔ دوسری طرف حکومت اسرائیل کا استدلال ہے کہ وہ اب میٹل ڈیٹکٹرس کی بجائے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نگرانی کے دیگر طریقہ کار کو متعارف کرے گی ۔ 14 جولائی کو مسجد اقصیٰ کے قریب ہوئے حملے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہوجانے کے بعد میٹل ڈیٹکٹرس نصب کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

’’حماس ‘‘کو بلیک لسٹ میں باقی رکھا جائے : یوروپی یونین
لکسمبرگ، 26 جولائی (رائٹر) یوروپی یونین کی عدالت عظمی نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں بنائے رکھا جانا چاہئے ۔سپریم کورٹ کے ججوں نے سال 2014 میں دیئے جنرل کورٹ کے اس خیال کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ 28ممالک میں حماس کی املاک پر قبضہ کرنے اور اس کے اراکین کے سفر پر پابندی عائد کرنے کے کافی ثبوت نہیں تھے ۔عدالت عظمی نے تسلیم کیا ہے کہ جنرل کورٹ میں سماعت ٹھوس قانونی دلیلوں کی بجائے میڈیا اور انٹرنیٹ کی خبروں کی بنیادپر ہوئی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT