Thursday , March 23 2017
Home / دنیا / میٹیو رینجی کے استعفیٰ کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع

میٹیو رینجی کے استعفیٰ کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع

روم،8دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے وزیراعظم میٹیورینجی کے استعفیٰ کے بعد ملک کے صدر سرجیو میٹریلا سیاسی پارٹیوں سے نئی حکومت کی تشکیل کیلئے مشاورت کرہے ہیں۔ اٹلی میں آئین میں ترمیم کے مسئلے پر ہوئے ریفرنڈم میں ہار کے بعد مسٹر رینجی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کردیا تھا۔41سالہ رینجی محض تین برسوں تک ملک کے وزیراعظم رہے ۔مسٹر رینجی کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد مسٹر میٹریلا نے انہیں اگلی حکومت کی تشکیل تک کارگزار وزیراعظم بنے رہنے کے لئے راضی کرلیا۔
صدر نے کہا کہ ملک میں حکومت کی تشکیل کے معاملے میں اگلا قدم اٹھانے کے لئے وہ سیاسی پارٹیوں سے بات چیت کریں گے ۔اٹلی کی موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد 2018تک کی ہے لیکن زیادہ تر سیاسی پارٹیاں انتخابات پہلے کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT