Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میچ فکسنگ میں سزایافتہ فٹ بالرالفریڈ کا قتل

میچ فکسنگ میں سزایافتہ فٹ بالرالفریڈ کا قتل

سین سیلواڈور۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ فٹ بالر الفریڈ پیشیکو کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 33 سالہ پشیکو کو ایک مسلح شخص نے ایل سلواڈور کے شہر سانتا اینا کے ایک پیٹرول پمپ میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کے بموجب فائرنگ سے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔پشیکو ایل سلواڈور کی امریکی  ٹیم کے مستقل رکن تھے اور سلواڈور کی جانب سے سب سے زیادہ 86 میچ کھیلنے والے کھلاڑی بھی تھے۔ دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والے سابق فٹ بالر نے اپنے ملک کے سب سے بڑے کلب فاس کے لئے 239 مقابلے کھیلے اور 31 گول کئے جبکہ ایل سلواڈور کی انڈر 20 ٹیم  14، انڈر 21 اور انڈر 23 ٹیم کے لئے 6 میچز کھیل کر 2،2 گول کئے جبکہ انھوں نے2009 میں امریکی فٹ بال کلب نیویارک ریڈ بلز کی ایک سیزن میں نمائندگی کی۔ علاوہ ازیں2002 تا 2013  ایل سلواڈور کے لئے کھیلے گئے 86 میچوں میں انھوں نے 7 گول کئے۔ پیشکو پر 2013 میں میچ فکسنگ کے الزامات درست ثابت ہونے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی۔ ایل سلواڈور کی امریکی  ٹیم کے 13 دیگر کھلاڑیوں سمیت پشیکو پر تفتیش کے بعد 2010 تا 2013 کے دوران کئی میچوں میں پیسے لے کر قصداً ہارنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔ وسطی امریکی مک ایل سلواڈور کئی برسوں تک  ان ممالک میں سرفہرست رہا ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات  ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایک اور امریکی ملک ہنڈراس کے 26 سالہ فٹ بالرآرنلڈ پیرالتا کو ان کے آبائی شہر میں قتل کر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT