Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / میچ فکسنگ: نیپال کے 5کھلاڑی گرفتار

میچ فکسنگ: نیپال کے 5کھلاڑی گرفتار

کٹھمنڈو 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی پولیس نے سابق اور موجودہ ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے الزامات میں گرفتار کیا ہے جس میں کپتان بھی شامل ہیں۔ پانچ کھلاڑیوں کی گرفتاری نیپال کے ساکر اسوسی ایشن کے لئے ایک بڑا دھکہ ہے۔ گرفتار ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان ساگر تھاپا، سندیپ رائے، رتیش تھاپا، بکاش سنگھ چھتری اور انجن کیسی شامل ہیں جنھیں 2008 ء سے میچ فکسنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن پولیس کرائم ڈیویژن کے ایس ایس پی سربیندرا کھنال نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے کھاتوں کے متعلق کی گئی ابتدائی تفصیلات کے بعد یہ نتائج اخذ کئے گئے ہیں کہ کھلاڑیوں کے ملیشیاء اور سنگاپور میں سٹہ بازوں سے روابط رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اِن کا دوسرے ممالک کے سٹہ بازوں سے بھی تعلق ہے۔

TOPPOPULARRECENT