Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میچ فکسنگ : چمارا سلوا پر 2 سال کی پابندی

میچ فکسنگ : چمارا سلوا پر 2 سال کی پابندی

کولمبو۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق بیٹسمین چمارا سلوا کی کرکٹ سرگرمیوں پر 2 سالہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ مبینہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کے دوران اس سال کے اوائل میں ایک ٹائیر۔ بی فرسٹ کلاس میچ میں کھیل کے جذبہ کو پامال کرنے اور اصول شکنی کا مرتکب پایا گیا تھا۔ 23 تا 25 جنوری پانا دورا کرکٹ کلب بمقابلہ کالوترا فزیکل کلچر کلب میچ کے تیسرے دن پیش آئے واقعات کے بارے میں 7 ماہ تک کی گئی تحقیقات کے بعد سری لنکا کرکٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے دو پڑوسی ٹاؤنس کے دو کرکٹ کلبس کے درمیان میچ فکسنگ کے شبہات پر اس وقت تحقیقات شروع کیا تھا جب ایک ہی دن کے 13 اوورس کے کھیل میں 24 وکٹس گر چکی تھیں جبکہ 10 رنز فی اوورس کا اوسط رن ریٹ برقرار رکھا گیا تھا۔ سلوا جو پانادورا کلب کے کپتان تھے، 1999ء تا 2011ء کے درمیان 11 ٹسٹ اور 75 ونڈے انٹرنیشنلس کھیل چکے ہیں۔ کالوتارا کلب کے کپتان منوج دیشاپریہ پر بھی دو سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT