Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / میچ کی کہانی سلیبرٹیز کی زبانی ،شائقین میں مقبول

میچ کی کہانی سلیبرٹیز کی زبانی ،شائقین میں مقبول

نئی دہلی ۔ 12 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کا دسواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی سمت گامزن ہے لیکن کرکٹ شائقین کو مقابلوں سے محظوظ کرنے کیلئے مختلف چینلس اور فیس بک پیجس کی جانب سے مقامی اور روایتی انداز میں طنز و مزاح ان دنوں نقطۂ عروج پر ہیں اور اسی کی ایک کڑی ’’میچ کی کہانی سلیبرٹیز کی زبانی ‘‘ بھی ہے جو دراصل یو سی نیوز کی جانب سے مسالہ کامنٹری ہے جس کیلئے ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر ویریندر سہواگ ، سیف علی خان ، پریتی زینٹا ، سنی لیون ، سنیل گروور کے علاوہ کئی اہم شخصیتوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مذکورہ شخصیتیں مقابلے کے دوران اور مقابلے کے بعد طنز و مزاح کے انداز میں میچ پر تبصرہ کررہے ہیں اور یو سی نیوز یوٹیوب چینل پر ان تبصروں کو دیکھنے والوں کی تعداد 75 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ ماہ سیف علی خان اور پریتی زینٹا کی ایک ساتھ اسکرین پر 12سال بعد واپسی ہوئی ہے اور انھوں نے رائل چیلنجرس بنگلور اور سن رائیزرس حیدرآباد کے مقابلے پر جو تبصرہ کیا تھا اسے کافی پسند کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT