Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈارم جاترا کیلئے 4000 آر ٹی سی بسوں کی انتظام

میڈارم جاترا کیلئے 4000 آر ٹی سی بسوں کی انتظام

حیدرآباد۔ 15 فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی سب سے بڑی تصور کی جانے والی میڈارم سارکا و سمکہ جاترا کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے زائد از چار ہزار بسیں چلانے کا فیصلہ کیاہے اور حکومت کی جانب سے اس کے  بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس مجوزہ جاترا میں لاکھوں عوام کی شرکت متوقع ہے اور ان لاکھوں عوام کو جاترا کے دوران ان کے اپنے مقام تک پہنچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اسی دوران جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر رمنا راؤ نے بتایا کہ میڈارام جاترا کیلئے عوام کو سفر کی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے ٹی ایس آر ٹی سی کی جانب سے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بالخصوص تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے آر ٹی سی بسوں کی بہتر نگہداشت کرنے کے ساتھ ساتھ زائد از 11ہزار آر ٹی سی اسٹاف کو تعینات کیا گیاہے اور عوام کیلئے بھی ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور ایک اندازہ کے مطابق میڈارم جاتران کے دوران تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن زائد از 20لاکھ مسافروں کو بہتر سفر کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT