Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / میڈلس کی دوڑ میں امریکہ تاحال سرفہرست

میڈلس کی دوڑ میں امریکہ تاحال سرفہرست

ریو ڈی جنیرو۔8 اگست(سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کا 5 اگست کو آغاز ہوچکا ہے اور اب کھیلوں کے سوپر پاور ممالک میں میڈلس کے حصول کی دوڑ بھی شروع ہوچکی ہے تاہم ابتدائی دنوں میں  اولمپکس مقابلوں میں اب تک امریکہ 12 میڈلس  کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ چین 8 میڈلس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 6 میڈلس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اولمپکس مقابلوں میں امریکی ایتھلیٹس ہر میدان میں چھائے ہوئے ہیں، امریکی کھلاڑیوں کی جانب سے 3 گولڈ، 5 سلور اور 4 برونز میڈلس جیتے جاچکے ہیں۔چین کے کھلاڑیوں نے بھی تین گولڈ، 2 سلور اور 3 برونز میڈلس  حاصل کئے جبکہ آسٹریلیا کے ایتھلیٹس نے تین گولڈ اور تین برونز جیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT