Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میڈل نہ جیتنے پر اولمپکس ٹیم کی گرفتاری کا حکم

میڈل نہ جیتنے پر اولمپکس ٹیم کی گرفتاری کا حکم

’’ٹیم کو برازیل بھیجنے کیلئے جو رقم خرچ ہوئی وہ فلاحی کاموں پر خرچ ہو سکتی تھی ‘‘
…  صدر زمبابوے موگابے کا ریمارک  …
ہرارے ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ریو اولمپکس میں میڈل جیتنے میں ناکامی پر پوری اولمپک ٹیم کی گرفتاری کے احکامت جاری کردیئے۔ موگابے نے مبینہ طور پر زمبابوے پولیس کے کمشنر جنرل آگسٹائن چیہوری کو ہدایت کی تھی کہ جیسے ہی زمبابوین اسکواڈ اولمپکس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے، انہیں فوراً ہرارے کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا جائے۔ زمبابوے نے اولمپکس میں شرکت کیلئے 31 اتھلیٹس پر مشتمل دستہ بھیجا تھا لیکن سب سے کامیاب اتھلیٹ بھی آٹھویں پوزیشن سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ اولمپکس میں زمبابوین دستے کی کارکردگی پر برہم صدر موگابے نے کہا کہ ’’ہم نے ان چوہوں پر ملک کا پیسہ ضائع کیا جنہیں ہم اتھلیٹس کہتے ہیں، اگر آپ قربانی دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اور ہمارے پڑوسی بوٹسوانا کی طرح تانبے یا پیتل کے میڈل(مطلب چوتھی یا پانچویں پوزیشن) جیتنے ہیں تو پھر آپ نے ہمارا پیسہ ضائع کیوں کیا۔ اگر ہم نے لوگوں کو برازیل صرف اپنا قومی ترانہ گانے یا جھنڈا لہرانے کیلئے ہی بھیجنا ہے تو پھر ہم یونیورسٹی آف زمبابوے سے چند خوبصورت لڑکیوں اور خوبرو لڑکوں کو نمائندگی کیلئے بھیج دیتے ہیں۔ زمبابوے کے صدر نے کہا کہ اولمپکس ٹیم کو برازیل بھیجنے کیلئے جو رقم خرچ ہوئی وہ اسکول بنانے اور فلاحی کاموں پر خرچ ہو سکتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT