Wednesday , June 28 2017
Home / ہندوستان / میڈم توساد میں آشا بھوسلے کا مجسمہ نصب ہوگا

میڈم توساد میں آشا بھوسلے کا مجسمہ نصب ہوگا

نئی دہلی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کا مجسمہ ہندوستان کے پہلے میڈم توسادمیوزیم میں لگے گا۔آشا کا مومی مجسمہ بہت سے معروف ہیرو اور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ لگے گا۔ ان کا مجسمہ بالی ووڈ کے مشہور موسیقاروں کی موجودگی میں نصب کیا جائے گا۔ یہاں ان کے مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے نغمے بھی سن سکیں گے ۔اس سلسلے میں گزشتہ سال ممبئی میں ایک میٹنگ کے دوران میڈم توساد میوزیم کے ماہرین کا ایک وفد آشا بھوسلے سے ملا تھا۔ ماہرین نے ان کی 150مخصوص پیمائشیں اورتصاویر لی تھیں۔ میڈم توساد میوزیم میں اپنا مجسمہ لگائے جانے کے اعلان سے آشا بھوسلے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا،’’یہ ایک بڑا اعزاز ہے اور مجھے منتخب کرنے کے لئے میں، میڈم توساد اور اپنے شائقین کی شکرگزار ہوں، یہ میرے لئے ایک نیا تجربہ ہے ‘‘۔

 

انٹل کا بنگلور میں 1100کروڑ کی
سرمایہ کاری کا اعلان
بنگلور14جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹل کارپوریشن ہندوستان میں 1,100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کررہا ہے تاکہ اس کے ٹیک ہب میں نئے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جاسکے ۔انٹل انڈیا جنرل منیجر نیگروتی رائے نے امریکہ کی ملٹی نیشنل سرمایہ کاری اور ذیلی براعظم میں توسیع کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم انڈیا میں توسیع کے منصوبوں کے تحت بنگلور میں آر اینڈ ڈی سنٹر کے قیام کے لئے 1100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT