Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / میڈپلی میں سارقوں کی دہشت، رئیل اسٹیٹ تاجر کی رہائش گاہ پر سرقہ

میڈپلی میں سارقوں کی دہشت، رئیل اسٹیٹ تاجر کی رہائش گاہ پر سرقہ

خاتون کے ہاتھ پیر باندھ دیئے گئے، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) میڈپلی کے علاقہ میں سارقوں نے دہشت مچادی۔ ایک ریئل اسٹیٹ تاجر کے مکان سے 30 لاکھ روپئے نقد رقم اور تقریباً 8 تولے طلائی زیورات کو لوٹ لیا۔ بتایا جاتا ہیکہ نامعلوم رہزنوں نے بھانومتی نامی 58 سالہ خاتون کے ہاتھ پیر باندھ کر مکان کو لوٹ لیا اور اس ضعیف خاتون کے منہ کو بند کردیا گیا تھا تاکہ وہ کسی بھی قسم کی حرکت نہ کرسکے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ یہ سرقہ کل رات انجام دیا گیا جبکہ مکان میں اس ضعیف خاتون کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔ اس خاتون کا بیٹا راجمندری گیا ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی ایک ٹولی اس مکان میں داخل ہوئی اور انہوں نے مکان کو لوٹ لیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT