Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیا میں کرپشن بڑھتا جا رہا ہے وینکیا نائیڈو کاادعا

میڈیا میں کرپشن بڑھتا جا رہا ہے وینکیا نائیڈو کاادعا

حیدرآباد 15 نومبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آْ ادعا کیا کہ صحافتی برادری میں بھی کرپشن بڑھتا جارہا ہے اور یہ برادری بھی سیاست کی طرح اپنے اقدار کھوتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بے خوف میڈیا کی ضرورت پر زور دیا ۔ وہ صحافی آنجہانی راگھ رامیا کی یادگار تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں منفی مسائل کو توجہ حاصل ہو رہی ہے اور میڈیا ترقیاتی و مثبت امور کو نظر انداز کر رہا ہے ۔ آج صحافتی اقدار ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ سیاسی نظریات بھی موقع پرستی کی نذر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہی حال صحافت کا ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT