Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / میڈیا ہاؤز پر حملہ کی داعش ذمہ دار

میڈیا ہاؤز پر حملہ کی داعش ذمہ دار

اسلام آباد۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خوفناک دہشت گرد گروپ داعش نے پاکستان کے میڈیا ہاؤز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے جو موٹرسیکل پر سوار تھے ایک دستی بم اے آر وائی کے خبروں کے دفتر پر پھینکا اور کئی راونڈ فائرنگ کی تھی۔ یہ واقعہ کل پیش آیا تھا جس میں ایک نان لینیر ایڈیٹر سر پر کرچیا ں لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علاج کیلئے ایک ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے سخت ترین الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کی اور تحقیقات کا حکم دیا۔

TOPPOPULARRECENT