Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل انٹرنس کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ، مینجمنٹ اور سوالات سے واقفیت

میڈیکل انٹرنس کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ، مینجمنٹ اور سوالات سے واقفیت

دفتر سیاست میں ’’نیٹ‘‘ کے ورکشاپ ،ممبئی کے اسرار احمد کا لیکچر
حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) ادارۂ سیاست کے زیراہتمام نیٹ ’’میڈیکل انٹرنس‘‘ کی تیاری اور دیگر مسابقتی امتحان، اسٹاف سلیکشن کمیشن پر اہم اور معلومات گائیڈنس لیکچر میں ممبئی کے ماہر مسٹر اسرار احمد نے بتایا کہ امتحان میں اور اس کی تیاری میں سب سے اہم وقت مینجمنٹ ہے۔ اس کے لئے آپ نے کیا پڑھا، کیا سیکھا اور امتحان میں کیا کرنا ہوگا، اس کے لئے SET کے تین حروف مرکب شروع کئے، کب ختم کئے، کتنا وقت لگا، اس کو اپنے ہر مضمون کے پڑھائی اور سکھائی کے وقت عمل کریں۔ اس سے نہ صرف کتنا پڑھا گیا  ، اس کا اندازہ ہوگا، بلکہ کتنا وقت لگا اور کتنے وقت میں کتنا پڑھا گیا، اس کو بھی معلوم کیا جاسکے گا۔ مسٹر اسرار احمد کا اپنا انوکھا اور پُرمزاح انداز حیدرآباد میں پہلی بار ’’سیاست‘‘ نے پیش کیا۔ طلبہ کو مذاق مذاق میں ہنستے کھیلتے کتابوں میں کا مطالعہ کرنا امتحان کی تیاری کرنا اور وقت کا پورا استعمال کرنا بتایا گیا۔ نیٹ جو آل انڈیا میڈیکل انٹرنس ٹسٹ ہے۔ تلنگانہ میں اس سال 2017ء میں پہلی بار ہونے جارہا ہے۔ اس کے لئے بیالوجی، فزکس، کیمسٹری کے 720 نشانات ہیں اور جہاں ہر صحیح جواب کے چار نشان ہیں، وہیں پر ہر غلط جواب پر ایک منفی مارک ہے جو نشانات سے منہا کردیا جاتا ہے۔ اس موقع پر تین گھنٹے کے ورک شاپ میں انٹر بی پی سی امیدواروں کے سوالات بنانے کی عملی مشق کروائی گئی اور ساتھ ہی چار مضامین کے آبجیکٹیو ٹائپ نوعیت کے ہر سوال کے چار جوابات کس طرح ہوتے ہیں، اس کو کس طرح بنایا جاتا ہے اور اس کو کس طرح یاد کیا جاتا ہے۔ تکنیک، گر کو وقت مینجمنٹ کے ساتھ بنایا گیا۔ تین گھنٹے طویل نیٹ کی تیاری کے اس ورکشاپ میں طلباء و طالبات کے علاوہ سرپرستوں اور والدین کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا اور دلچسپی سے بھرے اس ورک شاپ کے انعقاد میں ایم اے حمید نے نگرانی کی اور تمام شرکاء کو مفید مشورے اور اہم نکات بتائے۔

TOPPOPULARRECENT