Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میڈیکل اینڈ ہیلت عملہ کا دواخانہ کے روبرو احتجاجی دھرنا

میڈیکل اینڈ ہیلت عملہ کا دواخانہ کے روبرو احتجاجی دھرنا

چپہ ڈنڈی۔/16مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چپہ ڈنڈی منڈل مستقر پر پرائمری ہیلت سنٹر میں کلسٹر لیول عہدیدار ڈاکٹر وسنت راؤ نے منگل کی رات تک جائزہ اجلاس کے نام پر ہمیں ہراساں و پریشان کیا ہے کہتے ہوئے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام  میڈیکل اینڈ ہیلت عملہ جے اے سی قائدین نے دواخانہ کے روبرو منگل کی رات شدید احتجاج کیا اور اپنی ناراضگی کا  اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عہدیدار نے اب تک جائزہ اجلاس کے نام پر تمام عملے کو دواخانہ میں ہی رہنے کی ہدایت دی جس کی وجہ سے اسٹاف نرس جو حاملہ ہے بے ہوش ہوکر گر پڑی اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنا پڑا ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے ساتھ انتہائی غیرشائستہ طرز عمل ہے جس کے خلاف اعلیٰ عہدیداروں کے علم میں لایا جائے گا اور انہیں فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ وسنت کمار کے خلاف احتجاج میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ اس موقع پر فارماسسٹ اسوسی ایشن صدر سریش،  جے اے سی قائد راج گوپال، جیون ریڈی، راگھولو، اجے، شوبھا رانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

سڑک حادثہ میں مینگو مرچنٹ
سید عتیق الرحمن فوت
جگتیال۔/16مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید عتیق الرحمن والد سید شفیع الرحمن مینگو مرچنٹ کا بعمر 43سال گزّشتہ شام حیدرآباد قومی شاہراہ پر سینگیا پور کے قریب سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ آم کا باغ دیکھ کر واپس جگتیال لوٹنے کے دوران موٹر سیکل پر سوار سید عتیق الرحمن کو پچھلے حصہ سے آنے والی کار نے ٹکر دے دی جنہیں زخمی حالت میں پولیس نے ایمبولنس کے ذریعہ حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پہنچنے تک وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد پرانی پیٹھ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔ مرحوم، سید سمیع الرحمن اور سید شکیل الرحمن موظف انجینئر سید شجیع الرحمن سعودی عرب کے بھائی تھے۔ سید عتیق الرحمن کے انتقال پر محمد عبدالمجاہد عادل صدر ابوالکلام یوتھ ، عامر حسین ، ذاکر علی، شیخ افسر، شیخ علیم ابو ، نواز پاشاہ، صلاح الدین، ندیم، اکبر، منظور ، مسیح الدین، ناہید کے علاوہ جگتیال مینگو اسوسی ایشن کے قائدین نے افسوس کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعاء کی۔

TOPPOPULARRECENT