Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میڈیکل طالبہ کی کالج ہاسٹل میں خودکشی

میڈیکل طالبہ کی کالج ہاسٹل میں خودکشی

خودکشی کی وجوہات نامعلوم، پولیس ذرائع کا بیان

کریم نگر۔/16مارچ، ( پی ٹی آئی) میڈیکل کالج کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ نے کالج کے ہاسٹل کے کمرہ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ سرکل انسپکٹر جی کرشنا نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ کے سومیا 24 سالہ ضلع کھمم کے منیلا گڈم دیہات سے تعلق رکھتی تھی یہاں پی آئی ایم ایس کالج میں ایم ڈی ڈرماٹولوجی سال اول کی طالبہ تھی، گزشتہ رات کالج ہاسٹل کے کمرہ میں سیلنگ فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ سومیا کی نلگنڈہ کے متوطن ڈاکٹر پون کمار سے پچھلے ماہ شادی ہوئی تھی اور وہ کل ہی کالج ہاسٹل لوٹی تھی۔ سومیا کی ہم جماعت سے فون پر بات چیت نہ ہونے پر اس نے کالج انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ جس پر ہاسٹل کے کمرہ کا دروازہ توڑ کر دیکھنے پر سومیا سیلنگ فیان سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جبکہ خودکشی کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا۔

TOPPOPULARRECENT