Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل و ڈینٹل کورسیس میں داخلے کے لیے 20 جولائی میرٹ لسٹ کی اجرائی

میڈیکل و ڈینٹل کورسیس میں داخلے کے لیے 20 جولائی میرٹ لسٹ کی اجرائی

سرکاری و خانگی کالجس واری سطح پر نشستوں کا اعلامیہ ، آن لائن ادخال درخواست کی تاریخ کا اعلان
حیدرآباد۔7جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں میڈیکل اور ڈینٹل نشستوں میں داخلے کے لیے کونسلنگ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ کے این آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنس ورنگل نے آج اعلامیہ جاری کیا جس کے تحت 9 تا 18 جولائی داخلوں کے لیے آن لائین درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 9جولائی 11 بجے دن تا 18 جولائی 5 بجے شام درخواستیں ویب سائٹ medadm.tsche.in پر دستیاب رہیں گی۔ امیدواروں کی عبوری میرٹ لسٹ 20 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ اوریجنل سرٹیفکیٹ کی جانچ، قطعی میرٹ لسٹ کی اجرائی اور داخلوں کے لیے ویب کی سہولت سے استفادہ سے متعلق تفصیلات ویب سائٹ پر وقتاً فوقتاً جاری کی جائیں گی۔ اگر طلباء کو آن لائین درخواستوں کے ادخال میں دشواری ہو تو وہ ٹیکنیکی دشواریوں کے سلسلہ میں فون نمبرس 9502001583 اور 8466924522 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلوں کے لیے 4 فیصد مسلم تحفظات پر عمل آوری کی جائے گی جو بی سی (ای) زمرے کے تحت ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ریاست میں 19 سرکاری اور 12 خانگی میڈیکل کالجس ہیں، اس کے علاوہ 3 اقلیتی میڈیکل کالجس بھی کونسلنگ میں شامل رہیں گے۔ دکن کالج آف میڈیکل سائنسس میں جملہ نشستوں کی تعداد 150 ہے جس میں کنوینر کوٹے کی 75 نشستیں ہیں۔ شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں 150 اور ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج میں 100 نشستیں ہیں۔ 50 فیصد نشستیں کنوینر کوٹے کے تحت پر کی جائیں گی۔ ریاست میں 12 ڈینٹل کالجس میں داخلوں کے لیے بھی کونسلنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ میڈیکل کالجس میں نشستوں کی تعداد کچھ اس طرح ہے۔ عثمانیہ میڈیکل کالج 250 ، گاندھی میڈیکل کالج 200 ، کاکتیہ میڈیکل کالج 200، راجیو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنس 100، گورنمنٹ میڈیکل کالج آف نظام آباد 100، گورنمنٹ میڈیکل کالج محبوب نگر 150، ای ایس آئی میڈیکل کالج حیدرآباد 100، ممتا میڈیکل کالج کھمم 150، کامنینی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنس نلگنڈہ 200، ایس وی ایس میڈیکل کالج محبوب نگر 100، سی آنند رائو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کریم نگر 150، پرتیما انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کریم نگر 200، میڈی سٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس رنگا ریڈی 100، ایم این آر میڈیکل کالج سنگاریڈی 100، بھاسکر میڈیکل کالج رنگاریڈی 150، اپولو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس 100، ملا ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنس 150، کامینینی اکیڈیمی آف میڈیکل سائنسس ایل بی نگر 150 اور مہیشور میڈیکل کالج میدک 150 شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT