Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل‘ ڈنٹل داخلوں کیلئے نیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن

میڈیکل‘ ڈنٹل داخلوں کیلئے نیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن

کونسلنگ کے طریقہ کار پر سیشن ‘ پروفیسر سلیمان صدیقی ‘ ڈاکٹر محمد رفیق کی مخاطبت‘ شہر و اضلاع سے سینکڑوں امیدواروں کی شرکت

حیدرآباد ۔10جولائی ( سیاست نیوز) سال حال سے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ کی ویب کونسلنگ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروا کر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا ۔ طالب علم اور سرپرستوں کو جدید داخلہ کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کرکے باخبر رہنے کی ضرورت ہے اور آج کا طالب علم جدید عصری سہولیات سے استفادہ کرسکتا ہے‘ جو سابق میں مہیا نہیں تھی ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے یہاں ’سیاست‘کے زیراہتمام نیٹ میڈیکل کونسلنگ سیشنسے رائل ریجنسی گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے نوجوان نسل کو جو میڈیکل میں داخلے کے خواہاں ہیں ‘ ڈاکٹر پیشہ کو اپنانے کے بعد اس مقدس پیشہ سے انصاف کرنے مشورہ دیا ۔ ماضی میں ڈاکٹر نبض پکڑ کر مرض پہچانتے تھے ۔ آج ڈاکٹر نبض کے بجائے ٹسٹ کا مشورہ دے کر خطیر رقم صرف تشخیص سے پہلا خرچ کرواتا ہے ۔ انہوں نے نئی نسل کو اساتذہ کا احترام کرنے اور اخلاق اور برتاؤ اچھا رکھنے کا مشورہ دیا ۔ ڈاکٹر محمد فیق مشیر شاداں میڈیکل کالج نے طلبا کو کونسلنگ کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال سے کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس و ڈنٹل کے تحت تمام کالجس کیلئے اے اور بی زمرہ کیلئے بھی فارم آن لائن داخل کرکے ویب کونسلنگ میں شریک ہونا ہے جبکہ سابق میں میناریٹی میڈیکل کالجس میں داخلہ کیلئے علحدہ فارم ہوتا اورکونسلنگ میں شریک ہونا تھا ۔ اس سال یہ نہیں رہے گا ۔ میڈیکل کالجس میں اے زمرہ اور بی زمرہ کیلئے اس سال یونیورسٹی کی ویب کونسلنگ ہی رہے گی ۔ کریئر کونسلر ’سیاست‘ ایم اے حمید نے کونسلنگ میں ایم بی بی ایس گورنمنٹ / پرائیوٹ ‘ نان میناریٹی و میناریٹی کالجس میں مطلوبہ نشستیں اور بی سی اے زمرہ کی تحفظات کی نشستیں اور ان کیلئے 18جولائی تک فارم آن لائن داخل کرنے کا مشورہ دیا اور جو امیدوار فارم آن لائن داخل کرینگے ان کو ہی ویب کونسلنگ اور اسنادات کی تصدیق کیلئے طلب کیا جائے گا ۔ نیٹ کامیاب امیدوار اب باخر رہے ‘ ان کو کونسلنگ کی کوئی اطلاع نہیں رہتی ۔ مرحلہ واری اساس پر ہونے والے ویب کونسلنگ میں پہلے آن لائن فارم داخل کرنا ‘ پھر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوتو ویب آپشن رہتا ہے ۔ اس کیلئے آن لائن تاریخ 18 جولائی ہے پھر سرٹیفیکٹ کی تصدیق کا شیڈول آئے گا ۔ اے زمرہ کے ساتھ بی زمرہ کیلئے ایم بی بی ایس کے ساتھ بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے یہی طریقہ ہے ۔ منظور احمد نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بتائے ۔ جناب خواجہ علی شعیب نے ویب کونسلنگ کا طریقہ بتایا ۔ محمد مختار علی سعودی ریٹرن نے لکچر دیا ۔ منیر فاطمہ نے نظامت کی ۔ ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا ۔ شہر و اضلاع سے سینکڑوں امیدواروں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT