Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میڈیکل کالج کی طالبہ کی موت کے خلاف میدک میں احتجاجی ریالی

میڈیکل کالج کی طالبہ کی موت کے خلاف میدک میں احتجاجی ریالی

میدک /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی ایم این آر میڈیکل کالج میں میدک ٹاون سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کماری وی رچنا کی موت کے خلاف طلباء و طالبات نے غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک خاموش ریالی نکالی ۔ یہ ریالی رام داس جنکشن سے براہ رام داس روڈ فتح نگر چمن ، ہیڈ پوسٹ آفس ایکس وے سے ہوتے ہوئے دوبارہ رام داس جنکشن پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر غمزدہ طالبات و طلباء ہاتھوں میں موم بتیاں تھامے ہوئے تھے جو ایم این آر کالج کے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ رچنا ایک ذہین طالبہ تھیں جو ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں ٹاون ٹاپر رینک حاصل کرنے کے بعد ایم این آر میڈیکل کالج سنگاریڈی میں فزایوتھراپی کورس کے سال اول میں زیر تعلیم تھی ۔ کالج کے انتظامیہ کی غیر ذمہ دارانہ کنٹرول کی وجہ آنجہانی رچنا ریاگنگ کا شکار ہوگئی تھی ۔ برہم طلبہ نے انتظامیہ کالج کے خلاف کارروائی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ آنجہانی وی رچنا میدک ٹاون کے ویشا قائد مسٹر وی رمیش کی تیسری دختر تھی ۔ اس ریالی میں مسرز منصور ، نعمان فاروق ، ومشی شرت ، کوشک تیجا ، سائی رام ، یمنی ، ڈی ہریتا ، ابھیشک ، محمد متین کے علاوہ ایم آر پی این قائد مسٹر بالراج اور لائنس کلب قائد مسٹر کے سرینواس بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT