Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / میڈیکل کالج کے عہدیداروں پرطلباء کا حملہ

میڈیکل کالج کے عہدیداروں پرطلباء کا حملہ

میرٹھ ۔ 4 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) لالہ بچت رائے میڈیکل کالج میں جونئیر ڈاکٹروں اور اسٹاف کے دو گروپس میں تصادم کے بعد آج طبی خدمات درہم برہم ہوگئی۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیمپس میں پولیس کو طلب کرلیا گیا ۔ جونیئر ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے کل شب عملہ کے ارکان کے ساتھ اس وقت لڑائی جھگڑا کرلیا جب اسٹیڈیم میںگھومنے والے ایک عہدیدار کے فرزند کے ساتھ ایک ڈاکٹر کی بحث و تکرار ہوگئی۔ صدر میڈیکل ورکرس اسوسی ایشن مسٹر ویپن تیاگی نے الزام عائد کیا کہ میڈیکل طلباء نے ملازمین کے مکانات پر سنگباری اور خواتین کو زد و کوب اور گاڑ یوں کو نقصان پہنچایا ۔طلباء نے دو عہدیداروں منوج پنڈر اور رویندران کے مکانات پر حملہ کردیا جس کے خلاف مقامی پو لیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ طلباء نے بھی یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کے دو ساتھی دھینگا مشتی میں زخمی ہوگئے۔ اس کالج کے چیف میڈیکل آفیسر اجیت چودھری نے بتایا ہے کہ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے مشاورت جاری ہے اور انتظامیہ بہت جلد کوئی فیصلہ کرے گا جبکہ کیمپس میں نظم و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس کو متعین کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT