Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل کالج کے مطالبہ پر پونم پربھاکر کی بھوک ہڑتال

میڈیکل کالج کے مطالبہ پر پونم پربھاکر کی بھوک ہڑتال

کریمنگر ( تلنگانہ ) 7 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) کانگریس لیڈر و سابق ایم پی پونم پربھاکر کی جانب سے کریمنگر میں سرکاری میڈیکل کالج کے قیام کیلئے شروع کیا گیا مرن برت آج تیسرے دن بھی جاری رہا ۔ پونم پربھاکر اپنی قیامگاہ پر بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ پولیس نے انہیں شہر میں اندرا چوک پر بھوک ہڑتال کی اجازت نہیں دی ہے ۔ ذرائع کے بموجب ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور ان کی شوگر لیول بھی تبدیل ہوئی ہے ۔ کانگریس کے رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ پولیس نے بھوک ہڑتال کرنے پر پونم پربھاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو چاہئے کہ وہ جلد کریمنگر میں میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دیں ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بھی اسی طرح کا مطالبہ کیا ہے ۔ پونم پربھاکر نے قبل ازیں کہا تھا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 2014 میں یہ وعہد کیا تھا کہ کریمنگر میں میڈیکل کالج قائم کیا جائیگا ۔ تین سال گذر چکے ہیں لیکن کالج کے قیام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیںجبکہ سدی پیٹ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT