Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل کنٹراکٹ ایمپلائز اینڈ ورکرس یونین کا احتجاج

میڈیکل کنٹراکٹ ایمپلائز اینڈ ورکرس یونین کا احتجاج

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کنٹراکٹ ایمپلائز اینڈ ورکرس یونین کے حیدرآباد سٹی کونسل نے پیٹلا برج گورنمنٹ ہاسپٹل میں احتجاج کرتے ہوئے تین ماہ کی تنخواہوں کے علاوہ ماضی میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کی دھمکی دی ۔ حیدرآباد سٹی کونسل کے صدر ایم نرسمہا جنرل سکریٹری ایم لکشمی بائی نے بتایا کہ ہاسپٹل میں صاف صفائی کا عملہ گذشتہ 15 تا 20 سال سے کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دے رہا ہے ۔ گذشتہ سال ہی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنے کی نوٹس دی گئی تھی ۔ جس پر ہماری تنخواہیں 6 ہزار سے بڑھاکر 9600 کرنے کا وعدہ کیا گیا مگر اس پر آج تک عمل آوری نہیں ہوئی ۔ گذشتہ تین ماہ سے ہماری تنخواہیں بھی جاری نہیں ہوئی ہیں جس سے ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ تنخواہوں کی فوری اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہم احتجاج کررہے ہیں مگر ہمارے مطالبات کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ اگر دو تین دن میں ہمارے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو ہم آپس میں صلاح مشورہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کی حکمت عملی تیار کریں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT