Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / میڑپلی میں کنٹینر جلکر خاکستر

میڑپلی میں کنٹینر جلکر خاکستر

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میڑپلی میں ایک کنٹینر جلکر خاکستر ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک بڑا کنٹینر سڑک پر آگ کی لپیٹ میں آگیا اور شعلہ پوش ہوکر خاکستر ہوگیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس کنٹیٹر کا ٹائر اچانک پنکچر ہوکر بے قابو ہوگیا اور ایک برقی پول سے ٹکرا گیا ۔ اس دوران برقی تار کے سبب کنٹیٹر تار کے مہیب آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ پولیس آتش فرو عملہ کو طلب کرتے ہوئے راحت کاری کے اقدامات انجام دئے تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT