Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / میڑچل میں انٹر میڈیٹ طالبہ کی خود کشی

میڑچل میں انٹر میڈیٹ طالبہ کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : میڑچل کے علاقہ میں انٹر میڈیٹ کی ایک طالبہ نے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ اپوروا جو بالا جی نگر کالونی علاقہ کے ساکن ستیہ نارائنا کی بیٹی نے کل انتہائی اقدام کیا ۔ لڑکی نے اپنے مکان میں اس وقت پھانسی لے کر خود کشی کرلی جب مکان میں کوئی نہیںتھا ۔ میڑچل پولیس نے اطلاع کے فوری بعد مقام کا معائنہ کیا تاہم پولیس نے بھی لڑکی کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا اور کہا کہ تحقیقات کے بعد پولیس حقیقت کو منظر عام پر لائے گی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT