Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / میڑچل میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

میڑچل میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ مناجو ناندیڑ کا ساکن تھا ۔  یکم اگست کے دن شہر منتقل ہوا تھا اور میڑچل کے علاقہ میں واقع ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا ۔ کل رات وہ معمول کی طرح اپنے کمرے میں گیا اور سوگیا صبح جب دیکھا گیا تو اس کا گلا کٹا ہوا اور نعش پڑی ہوئی تھی ۔ پولیس میڑچل نے ابتدائی تحقیقات کے بعد منا کے روم میٹ راج کمار پر شبہ ظاہر کیا ہے جو مفرور بتایا گیا ہے کہ میڑچل پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT