Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / میڑچل میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

میڑچل میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ سلیم پاشاہ جو پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس کی نعش میڑچل پولیس نے دستیاب کرلی ۔ ایک اطلاع پر پولیس نے پیروکنڈہ علاقہ پہونچکر پنچنامہ کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سلیم پاشاہ کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کیا گیا ۔ جو کلاکل منوہر آباد ضلع میدک کا ساکن تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ پیروکنڈہ سے قریب میں واقع گن پور دیہات سلیم پاشاہ کا سسرالی گاؤں بتایا گیا ہے ۔ پولیس میڑچل نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT