Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / میڑچل میں علحدہ واقعات میں دو افراد فوت

میڑچل میں علحدہ واقعات میں دو افراد فوت

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میڑچل میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ ایک نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور ایک برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد غوث جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ میڑچل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس حدود میں پیش آئے ایک اور واقعہ میں 22 سالہ شیخ محمد احمد فوت ہوگیا ۔ محمد احمد پیشہ سے کلینر تھا ۔ رائے چوٹی کڑپہ کا ساکن تھا ۔ ایک ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر کام کرتا تھا ۔ یہ شخص لاری کے اوپر کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT