Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / میڑچل میں گیاس کا اخراج عوامی چوکسی کے سبب سانحہ ٹل گیا

میڑچل میں گیاس کا اخراج عوامی چوکسی کے سبب سانحہ ٹل گیا

حیدرآباد۔ 14 جنوری (این ایس ایس) پائپ لائن سے گیاس کے اخراج کا مقامی عوام نے پتہ چلتے ہی فوری حکام کو مطلع کیا اور ایک بڑا امکانی سانحہ ٹل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع رنگاریڈی میں میڑچل کے قریب قومی شاہراہ 44 پر بھاگیہ نگر گیاس کمپنی کی پائپ لائن سے اُس وقت گیاس کا اخراج شروع ہوا جب یہاں گوداوری واٹر گرڈ کام کے سلسلے میں زمین کی کھدائی جاری تھی۔ یہاں کام کررہے مزدور فرار ہوگئے جبکہ راہ چلنے والوں نے اخراج کی مقامی پولیس کو اطلاع دی جس نے فائر سرویس اسٹیشن اور گیاس کمپنی کو مطلع کیا۔ فوری اس اخراج کو درست کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT