Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / میڑچل کے کیمیائی ٹینک میں اڈیشہ کے ورکر کی مشتبہ موت

میڑچل کے کیمیائی ٹینک میں اڈیشہ کے ورکر کی مشتبہ موت

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص تحسین کمیکل کے ٹینک میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا۔ تحسین ریاست اڈیشہ کا متوطن تھا اور میڑچل کی ایک کمیکل کمپنی میں کام کرتا تھا اور اسی کمپنی کے احاطہ میں رہتا تھا۔ 29 اپریل کے دن تحسین کرین کے ذریعہ خطرناک کمیکل ٹینک کی صفائی میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر کرین سے اسکی گرفت چھوٹ گئی اور وہ کمیکل کے ٹینک میں گرکر شدید جھلس گیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT