Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / میکا کی سماجی و ملی خدمات کو خراج تحسین

میکا کی سماجی و ملی خدمات کو خراج تحسین

اسکیمات میں خواتین کو زیادہ ترجیح پر زور، جناب زاہد علی خاں کا خطاب
حیدرآباد۔/15جون، ( سیاست نیوز) میناریٹیز ایمپلائز کوآرڈنیشن کنسلٹیو اسوسی ایشن ( میکا ) حیدرآباد کی جانب سے آج دفتر سیاست ( عابڈز ) میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ سیاست نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ ( میکا ) نے بلا لحاظ مذہب و ملت اقوام کی فلاح و بہبود اور دیگر سماجی خدمات انجام دے رہا ہے جن میں سرکاری ملازمین کے مسائل ، وظیفہ یاب مرد و خواتین ، مطلقہ خواتین کے مسائل ومدد اور دیگر سماجی اُمور کی انجام دہی شامل ہیں۔ اس موقع پر جناب ایم اے قدیر صدر میکا نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ میکا تنہا خواتین ، بیوہ اور مطلقہ خواتین کیلئے نمائندگی کرتے ہوئے ان خواتین کو وظائف جاری کرنے کی پہل کررہے ہیں۔ ڈاکٹر شیخ سیادت علی شریک صدر اور جناب محمد ناظم علی تنظیمی معتمد میکا نے خیرمقدم کیا اور کہا کہ میکا تنہا خواتین پنشن، بیوہ اور مطلقہ خواتین کیلئے نمائندگی کررہا ہے۔ ڈاکٹر سیادت علی نے رمضان المبارک کی ساعتوں کو غنیمت جانتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعائیں مانگنے پر زور دیا۔ جناب بشیر الدین قادری معتمد عمومی نے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی ملی، سماجی، تعلیمی خدمات کی سراہنا کی اور اپنے دعائیہ کلمات میں رب العزت کے حضور ملت اسلامیہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعاء کی۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں نے میکا کی سماجی،ملی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو شامل کیا جائے تاکہ ملت اور دیگر اقوام کی خدمت ہوسکے۔ جناب ایم اے قدیر، ڈاکٹر شیخ سیادت علی، ڈاکٹر محمد ناظم علی، یونس اکبانی، محمد تاج الدین ، محمد شہاب الدین ہاشمی چیف بیورو رو ز نامہ سیاست، احمد صدیق مکیش، محمد نصر اللہ خان، شوکت خان، ایم اے رحیم، رحمن خان، سید احمد، سید حسین، شیح فہیم اللہ اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT