Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / میکرون نے صدر فرانس کا عہدہ سنبھال لیا

میکرون نے صدر فرانس کا عہدہ سنبھال لیا

پیرس ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام)  ایمانیول میکرون فرانس کے سب سے کم عمر صدر بن گئے ۔ انہوں نے آج صدر فرانس کا عہدہ سنبھال لیا ۔ وہ سوشلسٹ پارٹی کے برینکوئی اولاند کے جانشین ہوں گے ۔ ایک تقریب حلف برداری میں 39سالہ میکرون میں قصر صدارت ایلیسی میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدر کا عہدہ سنبھال لیا ۔ وہ ایک موٹروں کے قافلہ کے ساتھ یہاں پہنچے تھے ۔ ہلکی بارش ہورہی تھی جب کہ وہ سرخ قالین پر سے چلتے ہوئے پہنچے ۔ سبکدوش ہونے والے صدر اولاد نے ان کا خیرمقدم کیا ۔
آسٹریا انتخابات ‘ پیشگی انتخابات کی ناکامی کا چانسلر کو یقین
برلن ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کے چانسلر نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ پیشگی انتخابات ناکام ہوجائیں گے کیونکہ ان کی حلیف شراکت دار اپنی آئندہ قیادت میں ناکام رہیں گی ۔ آسٹریا پر بدمزاج حلیف چانسلر کریسٹن کرن کے اعتدال پسند بائیں بازو کا رجحان رکھنے والے سوشل ڈیموکریٹس کی حکمرانی ہے ۔  اعتدال پسند دائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی آسٹرین پیپلز پارٹی کے قائد نے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر رین ہولڈ کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ ہفتہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں کیونکہ پارٹی میں خانہ جنگی جاری تھی ۔

TOPPOPULARRECENT