Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میکسویل نے کوہلی کے زخمی ہونے کی نقل کی

میکسویل نے کوہلی کے زخمی ہونے کی نقل کی

رانچی ۔18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان رواں ٹسٹ سیریز میں تنازعات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے جیسا کہ آج تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے میزبان کپتان ویراٹ کوہلی کے زخمی ہونے کے واقعہ کی نقل اُتاری ۔ رواں ٹسٹ کے ابتدائی دن ویراٹ کوہلی باؤنڈری روکنے کی کوشش میں اپنا کاندھا زخمی کر بیٹھے ، جس کے بعد وہ دوسرے دن مکمل فیلڈنگ کیلئے میدان پر نہیں پہونچے تھے ۔ دریں اثناء آج 80 ویں اوور میں جب پجارا نے فلک کیا تو میڈآن پر میکسویل نے گیند کا شاندار تعاقب کرتے ہوئے اُسی انداز میں باؤنڈری روکی ، جس انداز میں ویراٹ کوہلی زخمی ہوئے تھے ۔ اس دوران میکسویل نے ایسا ہی مظاہرہ کیا جیسا کوہلی پہلے دن زخمی ہونے کے بعد اپنی تکلیف کی شدت کو ظاہر کیا تھا ۔ یاد رہے رواں سیریز کے دوران متعدد مرتبہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی اور تنازعات بھی دیکھے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT