Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / میکسیکو اوپن فائنل میں نڈال کو شکست

میکسیکو اوپن فائنل میں نڈال کو شکست

ایکاپلکو۔ 5مارچ (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے سیم کویری نے اپنے کیریئر کی یادگار جیت میں دوسری سیڈ اسپین کے رافیل نڈال کو مرد وں کے سنگلز میں شکست دے کر یہاں میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔کویری نے فائنل میں نڈال کو 6-3 ، 7-6 سے شکست دی۔ان سیڈیڈ اور دنیا کے 40 ویں نمبر کے کھلاڑی سیم کویری کی نڈال کے خلاف کیریئر کی ان کے ساتھ پانچویں مقابلہ میں یہ پہلی جیت ہے ۔اس سے پہلے ہسپانوی کھلاڑی کو جنوری میں آسٹریلین اوپن فائنل میں راجر فیڈرر سے شکست کھا کر خطاب گنوانا پڑا تھا۔نڈال اگر جیت درج کرتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کی 70ویں اور ایکاپلکو میں تیسرا خطاب ہوتا۔نڈال بغیر ایک بھی سیٹ گنوائے فائنل تک پہنچے تھے لیکن 29 سالہ کیلی فورنیا کے رہنے والے کویری نے 19 ایس اور بہترین گرانڈاسٹروک ونرس لگاتے ہوئے خطاب اپنے نام کر لیا۔کویری نے ایک بھی بریک پوائٹ کا سامنا کئے بغیر 29 منٹ میں ہی پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں نڈال نے واپسی کی کوشش کی۔ اگرچہ وہ 6 بریک پوائنٹس میں سے ایک کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور کویری نے ٹائی بریک میں 7-3 سے جیت درج کرکے 14 مرتبہ کے گرینڈ سلام چمپین کو خطاب سے محروم کر دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT