Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / میکسیکو زلزلہ میں 63افراد ہلاک

میکسیکو زلزلہ میں 63افراد ہلاک

 

جوشیتان (میکسیکو) 9ستمبر (رائٹر) میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقہ میں آئے 8.1 کی شدت کے زلزلہ میں ابھی تک کم از کم 63افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعرات کو آیا یہ زلزلہ 1985 میں میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے زلزلہ سے زیادہ شیدید تھا لیکن ابھی تک ملی رپورٹ کے مطابق اس سے نسبتا اتنا نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ اس کا مرکز زمین کے کافی اندر تھا۔میکسیکو کے وفاقی اور ریاستی حکام کے مطابق اواکساکا میں زلزلہ میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے کئی اموات ایک ہی شہر جوشیتان میں ہوئی ہیں، چیاپاس میں 12 افراد ہلاک ہوئے اورتاباسکو میں 3 افراد کی موت ہوئی ہے ۔جوشیتان کی میئر گلوریا سانچیزنے کہا کہ، “جوشیتان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ یہ تاریخ سب سے خوفناک لمحہ ہے ۔ ” پیسیفک سونامی وارننگ مرکز نے کہا کہ میکسیکو میں آج 2.3 فٹ کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ خطرے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے کچھ ساحلی علاقوں کو خالی کرایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT