Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / میکسیکو سے شمالی کوریا کے سفیر کا اخراج

میکسیکو سے شمالی کوریا کے سفیر کا اخراج

میکسیکو سٹی، 8ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو نے حالیہ جوہری سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر شمالی کوریا کے سفیر کم ہانگ گل کو یہاں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔میکسیکو حکومت کے ایک بیان کے مطابق شمالی کوریا کے سفیرکو میکسیکو چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیاہے ۔ شمالی کوریا کی طرف سے کئے گئے ایٹمی تجربہ کو مسترد کرتے ہوئے یہ پہلا قدم اٹھایا گیا ہے ۔ اتوار کو شمالی کوریا نے اپنے چھٹے ایٹمی بم کا تجربہ کیا تھا، لیکن دیگر ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہائڈروجن بم کا تجربہ تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، امریکہ اور دنیا کے بہت سے ممالک نے اس تجربہ کی سخت مذمت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT