Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں استوائی طوفان ’’ارل ‘‘ سے 6 افراد ہلاک

میکسیکو میں استوائی طوفان ’’ارل ‘‘ سے 6 افراد ہلاک

ژالاپا۔7 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) استوائی طوفان ’’ ارل‘‘ سے زمین کھسکنے کے واقعہ میں مشرقی میکسیکو میں زبردست بارش کے نتیجہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری عہدیداروں نے مقامی شہریوں کو مزید سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات کیلئے تیار رہنے کا انتباہ دیا ہے ۔ ریاست ویرا کروز میں ایک جوڑا اور ان کا بچہ منہدمہونے والے مکان کے ملبہ میں زندہ دفن ہوکر ہلاک ہوگیا ۔ ریاستی سکریٹری برائے شہری تحفظ یولانڈا گٹیریز کارلن نے کل کہا کہ اسجوڑے کاایک 8سالہ بچہ بچالیا گیا ۔ جو دواخانہ میں زیر علاج ہے ۔ نوجوان جوڑا اور اس کا تین سالہ بچہ مکان کے ملبہ میں زندہ دفن ہوکر ہلاک ہوگئے ۔ دیگر 2 افراد مکانوں کے انہدام کی وجہ سے زخمی ہیں ۔40خاندانوں کا احتیاطی اقدام کے طور پر تخلیہ کروا دیا گیا ہے ۔ زبردست بارش اور خوفناک ہوائیں میکسیو میں چل رہی ہیں ۔ حالانکہ استوائی طوفان کی شدت کم ہوچکی ہے ۔ تاہم جنوب مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہیں جس کی وجہ سے سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات کا اندیشہ ہے ۔ ارل کی شدت کم ہوچکی ہے میکسکو کے عہدیداروں نے کوئی خطرہ مول نہیں لیا اور دریا کے کنارے مقیم 300 خاندانوں کا تخلیہ کروا دیا ۔ انہیں محظو علاقہ جنوب مشرقحی ریاست کوئنٹانا رریو منتقل کردیا گیا ۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ دریاکیکنارے مقیمہونے کی وجہ سے ان افراد کوسمندر کا خطرہ زیادہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT