Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں تباہ کن زلزلے میں 90 افراد ہلاک

میکسیکو میں تباہ کن زلزلے میں 90 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں 8.1 کی شدت سے خوفناک زلزلے میں کم از کم 90 افرادہلاک ہوگئے ہیں ۔ جنوبی صوبہ اوکاسا کے ایمرجنسی سروسز کے مطابق، زلزلہ کے باعث 71 افراد ہلاک ہوئے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق، زلزلہ کے باعث چیپا صوبے میں 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تباسکو صوبے میںزلزلے کی وجہ سے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔امریکی جیوولوجیکل سروے ڈپارٹمنٹ (یو ایس جی ایس) کے مطابق جمعہ کو آنے والا زلزلہ میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں1985 میں آئے زلزلہ سے زیادہ طاقتور تھا۔قابل ذکر ہے کہ 1985 میں میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچاؤ کا کام جاری ہے ۔بحراوقیانوس سونامی انتباہ سینٹر نے میکسیکو میں زلزلے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی سمندری لہروں کی بابت الرٹ جاری کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT