Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں جھڑپ کے دوران آٹھ ہلاک

میکسیکو میں جھڑپ کے دوران آٹھ ہلاک

میکسیکو سٹی، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی راجدھانی میکسیکو سٹی میں بحریہ اور مجرموں کے مابین ہوئی جھڑپ میں آج آٹھ مشتبہ مجرم مارے گئے ۔بحریہ نے ایک بیان میں کہاکہ راجدھانی کے جنوبی لاہوک صوبہ میں مشتبہ مجرموں نے فوجیوں کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کردیا۔

اس کے بعد فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مشتبہ مجرموں کو مار گرایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مہلوک مجرموں میں گروہ کا سردار فیلپ ڈی یوس لونا بھی شامل تھا۔بحریہ نے کہاکہ گروہ کے مہلوک اراکین پر نشیلی دواؤں کی اسمگلنگ، جبری وصولی، قتل اور اغوا کرنے کا شک تھا۔ حالانکہ یہ نہیں بتایا گیا ہیکہ فوجیوں کا کوئی بھی رکن زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT