Monday , June 26 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں دھماکہ، 3 ہلاک، 7 زخمی

میکسیکو میں دھماکہ، 3 ہلاک، 7 زخمی

میکسیکو سٹی، 05 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں کل ایک گھر میں پٹاخہ بناتے وقت ہوئے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ۔مقامی حکام کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مضافات میں ٹلٹے پیک میں واقع ایک مکان میں پٹاخہ بناتے وقت زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ ٹی وی چینلز میں دکھائے گئے منظر میں بھی مکان سے گھنے سیاہ دھواں اٹھتے دکھائی دے رہا ہے ۔حکام نے بتایا کہ مارے گئے لوگوں میں دو بچے اور ایک عورت شامل ہے ۔ یہ دھماکہ پٹاخہ بناتے وقت ہوا اور اس دھماکے میں سات دیگر افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔
میکسیکو: 31 تارکین وطن کو آزاد
میکسیکو سٹی، 05 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں وفاقی پولیس نے کینکن شہر میں ایک گھر میں بند کیوبا کے 31 تارکین وطن کو رہا کرایا۔سرکاری ذرائع نے کل بتایا کہ آزاد کرائے گئے تارکین وطن میں 22 مرد اور نو خواتین تھیں۔ان تمام لوگوں کے پاس میکسیکو میں قیام کا ویزا نہیں تھا۔ ان تمام افراد کو ایک مسلح مجرم گروپ نے قیدی بنا لیا تھا اور ان سب کے چھڑانے کے بدلے میں وہ پیسہ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔وزارت داخلہ نے بیان میں بتایا کہ رہا کرائے گئے کیوبا کے تمام شہریوں کو میڈیکل جانچ کے لئے لے جایا گیا ہے ۔انہیں واپس ان کے ملک بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT