Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / میکسیکو میں صنعتی حادثہ،28 ہلاک

میکسیکو میں صنعتی حادثہ،28 ہلاک

میکسیکوسٹی۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ یوں اس حادثے میں مارے جانے والے افراد کی تعداد 28ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق متعدد کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس پلانٹ کے کچھ حصوں میں ابھی تک امدادی کام شروع نہیں ہو سکا۔ میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں واقع اس پلانٹ میں دھماکے کی وجہ سے 130 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
ایکواڈور زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 602 ہو گئی
ایکواڈور۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایکواڈور میں ایک ہفتہ قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد اب 602 ہو گئی ہے۔ آج ہفتے کے روز حکام نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس قدرتی آفت کے باعث بارہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 130 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تلاش اور امدادی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سے وہاں اب تک 700 ضمنی جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT