Thursday , May 25 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں فائرنگ ،فوجی سمیت آٹھ ہلاک

میکسیکو میں فائرنگ ،فوجی سمیت آٹھ ہلاک

میکسیکو سٹی،2مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی امریکی ملک میکسیکو کے لاس کابوس کے درمیان ریسارٹ میں مشتبہ گروہ اور بحریہ کے درمیان ہوئی فائرنگ میں ایک جوان سمیت آٹھ کی موت ہوگئی ہے ۔یہ واقعہ فوج سین جوس ڈیل کابو کے مضافات میں کل صبح پیش آیا۔بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی دستوں نے غیر قانونی ادویات ،گاڑیوں،مواصلاتی سازو سامان،فوجی ہتھیار اور وردی برآمد کی ہے ۔ مغربی کیلیفورنیا کا یہ علاقہ بین الاقوامی سیاحوں کے لئے بے حد مقبول ہے ۔یہاں پر گزشتہ کئی ماہ سے گروہوں کے تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

امریکی فوج میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ: پینٹاگن
واشنگٹن، 2مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج میں سال 2016 میں جنسی تشدد کے معاملے میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے ۔پینٹاگن نے کہا کہ ایک سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2016 میں جنسی تشدد کے کل 6172 معاملے درج کئے گئے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 6082 تھی۔ سال 2012 میں 3604 معاملے درج ہوئے تھے جس کے بعد سے اس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ امریکی فوج میں جنسی تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے دائرے میں تب آئے جب بحریہ کے چند جوانوں کی طرف سے خواتین کی عریاں تصاویر کا آن لائن شیئر کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ امریکی فوج نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی اور اس رپورٹ پر سینئر ممبران پارلیمنٹ نے افسوس ظاہر کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT