Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں منشیات اسمگلرس کی فائرنگ میں 30 ہلاک

میکسیکو میں منشیات اسمگلرس کی فائرنگ میں 30 ہلاک

میکسیکو سٹی، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے مغربی ساحلی صوبے مچوکین کے پہاڑی علاقوں میں کل منشیات کے اسمگلرس کے مختلف گروہوں کی آپسی رنجش میں ہوئی فائرنگ میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ سنالوا صوبے میں تشدد کے مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس کے علاوہ مغربی ساحلی صوبے مچوکین میں ان گروہوں کے درمیان ہوئے تشدد میں نو افراد ہلاک ہو گئے ۔حکام نے بتایا کہ ایک واقعہ گریرو صوبے کی حد سے ملحقہ چرمکو میونسپل کے ایک دور دراز گاؤں کا ہے جہاں گروہی فائرنگ کے بعد آٹھ نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ گریرو صوبہ میں حالیہ برسوں میں بہت سے گروہوں میں باہمی رنجش کی وجہ سے تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ یہاں تشدد کا عالم یہ ہے کہ اس سال کے شروع کے تین ماہ میں اب تک گینگ وار میں 338 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جو گزشتہ سال ہوئے تشدد سے 40 فیصد زیادہ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT