Friday , April 28 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں منشیات سے متعلق تشدد میں 16افراد ہلاک

میکسیکو میں منشیات سے متعلق تشدد میں 16افراد ہلاک

میکسیکو سٹی، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں منشیات اسمگلنگ کرنے میں ملوث دو گروہوں کی آپسی لڑائی میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔حکام نے آج بتایا کہ گیوریرو اور مچواکین ریاست میں حریف منشیات اسمگلر گروہوں کے درمیان باہمی جھگڑے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ملک کی مغربی ریاست مچواکین کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جیلیسکو کی سرحد کے قریب جکلپان میں چھ افراد کے سر مل گئے ہیں۔ اس علاقے میں ‘جیلیسکو نیو جنریشن گروہ (سی جے این جی)’ نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ میں سرگرم ہے ۔ان سروں کے پاس حریف بدمعاش گروپ ‘نیو مچواکین فیملی (این ایف ایم) کی طرف سے دستخط کیا گیا دھمکی بھرا پیغام بھی ملا ہے ۔گیریرو ریاست کی پولیس نے بتایا کہ ریاست میں اٹویچ کی پہاڑیوں میں فائرنگ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT