Friday , August 18 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں 32 نعشوں کی باقیات کھود کر نکالی گئیں

میکسیکو میں 32 نعشوں کی باقیات کھود کر نکالی گئیں

میکسیکو سٹی ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی ایک جنوبی ریاست سے حکام نے متعدد قبروں سے 32 نعشیں اور 9 دیگر نعشوں کے سر کھود کر نکالے۔ یاد رہیکہ جنوبی ریاست میں اغواء اور قتل ایک عام بات ہے۔ منگل اور جمعرات کے درمیان انجام دی جانے والی کارروائی میں جو موضع پوچابکسیکو کے ایک پہاڑی علاقہ میں واقع ہے، حکام نے 17 قبروں کو کھودا۔ یہ علاقہ ڈرگ مافیا کا اڈہ بتایا جاتا ہے جہاں وقتاً فوقتاً گینگ وار بھی ہوتی ہے۔ نعشوں کی دریافت پر گوریرو اسٹیٹ کے سیکوریٹی ترجمان رابرٹو الواریز نے انتہائی تعجب کا اظہار کیا جن میں 31 مرد اور ایک خاتون کی باقیات ہیں جنہیں ریاستی دارالخلافہ چل پنچنگو منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کی شناخت عمل میں لائی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT