Monday , October 23 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں 6 لاشیں دستیاب

میکسیکو میں 6 لاشیں دستیاب

اکاپولکو، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں گریرو کے اکاپولکو کے سمندر کنارے واقع ایک ریسورٹ کے باہر کھائی سے کم از کم چھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔اکاپولکو کے پراسیکیوٹر ریکارڈو کوے ویدو نے بتایا کہ مرنے والوں کو 5 سے 20 دن پہلے ہی اس کھائی میں دفن کیا گیا تھا۔ اس میں بارش کا پانی جمع تھا۔ امریکی مارکیٹ میں ہیروئن کی زبردست مانگ کی وجہ سے میکسیکو میں نشیلی ادویات گروہوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔جس کی وجہ سے گزشتہ چھ سال میں سب سے زیادہ قتل ہوئے ہیں ۔ اکاپولکو جیسے شہروں میں کوکین اور میتھیم پھیٹامائن جیسی ادویات کی اسمگلنگ کو لے کر کئی پرتشدد واقعات ہوئے ہیں۔
جاپانی بحری بیڑے امریکی جنگی بیڑے میں شامل
ٹوکیو، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے دوتباہ کن جھازی بیڑے آج مغربی بحرالکاہل علاقے میں امریکی جنگی بیڑے امریکی کارل ونسن کے ساتھ فوجی مشق میں شامل ہو گئے ۔ امریکی جنگی بیڑا جزیرہ نما کوریا علاقے کے قریب ہے ۔جاپانی بحریہ نے آج بتایا کہ جاپانی ودتباہ کن سامي دارے اور آشیگارا جمعہ کو مغربی کنارے سے روانہ ہوئے تھے اور وہ اب کارل ونسن کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں جہاز امریکی جنگی بیڑے کے ساتھ مختلف قسم کی فوجی مشق کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT