Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / میکسیکو کا سابق  گورنر اٹلی میں گرفتار

میکسیکو کا سابق  گورنر اٹلی میں گرفتار

میکسیکو سٹی، 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں میکسیکو کے ایک سابق گورنر کو نشیلی ادویات کی اسمگلنگ، بینک دھوکہ دہی اور کالے دھن کو سفید بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔اٹلی کے حکام نے بتایا کہ میکسیکو کے سابق گورنر تھومس یارنگٹن کو کل گرفتار کیا گیا ہے ۔ ٹکساس میں ایک فیڈرل گرانڈ جیوری نے اسے 2013 میں لاکھوں ڈالر رشوت لینے کے معاملے میں ملزم قرار دیا تھا۔میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے کل کہا کہ کئی معاملوں میں انٹرپول کے ریڈ کارنر نوٹس کے بعد یارنگٹن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔امریکی حکام نے کہاکہ 1988 کی ابتدا میں یارنگٹن نے ماتا موروس کے میئر رہتے ہوئے گلف کارٹیل اور دیگر اسمگلروں سے رشوت لی تھی۔

TOPPOPULARRECENT